اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ)18ادارے نجکاری کی فہرست سے خارج کردیئے گئے جبکہ 28اداروں کودوسرے مرحلے میں نجکاری کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی،پی آئی اے ،پی ایس او،سوئی ناردرن اورسدرن گیس کمپنیاں،این بی پی،انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بینک،ٹریڈنگ کارپوریشن،نیشنل ہائی وے اتھارٹی ،ریلوے ،یوٹیلٹی سٹورز،پاکستان سٹیل فیبریکیٹنگ کمپنی،این ایچ اے کونجکاری کی فہرست سے خارج کردیاگیا۔نیشنل کنسٹرکشن لمیٹڈ،پرنٹنگ کارپوریشن،پورٹ قاسم اتھارٹی،کراچی پورٹ ٹرسٹ،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن،ٹیلی فون انڈسٹریزہری پوربھی نجکاری کی فہرست میں شامل نہیں۔سٹیل ملز،حویلی بہادرشاہ پاورپلانٹ،بلوکی پاورپلانٹ ،ماڑی پٹرولیم لمیٹڈمیں حکومتی حصص فروخت کردیئے جائینگے ۔ایچ بی ایف سی،سمال اینڈمیڈیم بینک،فرسٹ ویمن بینک،سروسزانٹرنیشنل ہوٹل لاہور،جناح کنونشن سنٹر اسلام آبادفروخت کردیئے جائینگے ۔ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس،پاکستان انجینئرنگ کمپنی،سندھ انجینئرنگ کمپنی ،گدوپاورپلانٹ،نندی پورپاورپلانٹ،آئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی،پاکستان ری انشورنس کمپنی،سٹیٹ لائف انشورنس بھی نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں۔نجکاری کیلئے 28زیرغوراداروں میں نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ،نیشنل انشورنس کمپنی،گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی،پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن،لاکھڑاکول مائنز،فیسکو،آئیسکو،لیسکو،گیپکو،میپکو،پیسکو،حیدرآباد،کوئٹہ،سکھرالیکٹرک سپلائی کمپنیاں،کوٹ ادوپاورکمپنی،جامشوروپاورکمپنی،لاکھڑاپاورجنریشن کمپنی،روزویلٹ ہوٹل نیویارک،پی آئی اے کاپیرس میں واقع ہوٹل سکرائب بھی شامل ہیں۔