کراچی (سٹاف رپورٹر ) پولیس تاحال 18 بچوں کی بازیاب کرانے میں ناکام ہوگئی ہے ، سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ میں اعتراف کرلیاگیا۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ بچوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔جسٹس نعمت اﷲ پھلپوٹو نے کہا کہ باربار حکم دینے کے باوجود بچوں کو بازیاب نہیں کرایاجارہا۔ڈی آئی جی کرائم نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں،ایک بچی عاصمہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے بلوچستان میں ہے ،ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ نے بتایا کہ ہمارا اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل بچوں کی بازیابی کیلئے کام کررہاہے ،عدالت نے پولیس کولاپتہ بچوں کا مکمل نادرا ریکارڈ ایف آئی اے کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے 31جنوری تک رپورٹ طلب کرلی۔