تیونس سٹی (این این آئی)تیونس کی حکومت سابق مفرور صدر زین العابدین بن علی کے مقربین کی سوئس بنکوں میں پڑی رقم واپس لانے میں ناکام ہوگئی۔٭ قاہرہ(این این آئی) مصری پولیس نے 32 سال سے پولیس افسر بن کر لوٹنے والا فراڈیا گرفتار کرلیا ۔٭انقرہ (این این آئی )ترکی نے کہا ہے ایس 400 سسٹم خریداری روکنے کا فیصلہ مشکل میں کیا امریکا سے اختلافات پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔٭ بیجنگ(صبا ح نیوز)چین میں ہفتے سے سونے کی کان میں پھنسے مزدوروں کی آوازیں سنی گئیں جنہیں بچانے کا کام جاری ہے ۔٭ واشنگٹن (این این آئی )امریکی وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز کو ایران سے بچانے پر سعودی عرب ، بحرین، امارات اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کیا ۔٭نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی کسانوں کے حکومت کیخلاف مظاہرے جاری ہیں۔٭ادیس ابابا (این این آئی ) سوڈان نے دعوی کیا ہے کہ ایتھوپیا کا ایک فوجی طیارہ فضائی حدود میں گھس آیا۔٭ ابوظہبی(نیٹ نیوز)متحدہ عرب امارات نے کورونا کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ ویزا فری معاہدہ معطل کردیا۔٭ ماسکو(این این آئی)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ناولنی کی گرفتاری غیر قانونی ہے ۔٭ خرطوم(نیٹ نیوز) سوڈان میں قبائل میں خونریز تصادم میں ہلاکتیں 140 ہوگئیں۔