موغادیشو( نیٹ نیوز) صومالی نیشنل آرمی کے مطابق فورسز نے کسمایو ضلع کے مختلف مقامات پر کارروائی کے دوران الشباب کے 7دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ ٭ ٹوکیو( نیٹ نیوز) جاپان کے شمال مشرقی علاقے ایواتے میں 5.5شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ٭ ماکاپا( اے ایف پی ) برازیل میں نومبرتاجنوری کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 11.2 فیصد ہو گئی۔٭ لیما ( اے ایف پی ) پیرو کی عدالت نے سابق صدر البرٹو فوجیموری کی رہائی کا حکم دیدیا ۔ ٭ صوفیہ ( اے ایف پی ) بلغاریہ کے سابق وزیراعظم 62 سالہ بوئیکو بوریسوف کو حراست میں لے لیا گیا ۔٭ بغداد(این این آئی)عراق میں بلد ایئر بیس کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا تاہم اس حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔٭ ولنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ کے ساحل پر پھنسی 34میں سے 29 وہیل مچھلیاں ہلاک ہوگئیں۔٭ نیویارک(این این آئی)ٹیسلا اوراسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے بتایاہے کہ انسان 2029 تک زمین کے پڑوسی سرخ سیارے پر قدم رکھ سکتے ہیں۔٭ کویت سٹی(این این آئی)ایک گھنائونے واقعے میں بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک گھریلو ملازمہ کی طرف سے بدلہ لینے کے لیے ایک سال تک کویتی خاندان کے کھانے میں اپنا فضلہ شامل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔٭بنکاک(این این آئی) تھائی لینڈ میں بندروں کے شہر سے مشہور علاقے میں بندروں کو پرسکون رکھنے کے لیے کئی سوئمنگ پول بنادیئے گئے۔ ٭نیویارک(نیٹ نیوز ) ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے آٹھ لاکھ طالبعلم ہر سال دنیا کے مختلف ممالک میں تعلیم کی غرض سے 28 بلین ڈالرز کے اخراجات اور صرف ٹیوشن فیس کی مد میں چھ بلین ڈالر دنیا کی یونیورسٹیز میں ادا کرتے ہیں۔