ریاض (این این آئی ) سعودی عرب کے صوبے عسیر کے بالائی علاقوں پر ژالہ باری سے سفیدی چھا گئی۔٭ تہران(این این آئی)ایرانی فاطمیون ملیشیا نے ماہ صیام میں شام کے شہریوں میں مفت کھانے کی تقسیم شروع کردی۔ ٭ دمشق(نیٹ نیوز)شام میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 26 مئی کو کیا جائے گا، اس سلسلے میں شام کی پارلیمان کے سپیکر نے باقاعدہ اعلان کردیا۔ ٭صنعاء (این این آئی)یمن کے علاقے مآرب کے گورنر سلطان العرادہ نے کہا ہے کہ یمن میں جاری جنگ میں لبنانی ملیشیا حزب اﷲ کے جنگجو بھی لڑ رہے ہیں۔٭منسک(اے ایف پی) بیلاروس کے صدر لوکاشنکو نے دعویٰ کیا ہے انہوں نے امریکہ کی مدد سے حکومت کا تختہ الٹنے اور انہیں قتل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے ۔٭مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی سے داغا گیا ایک راکٹ مار گرایا ہے ۔٭پیرس(نیٹ نیوز) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حادثہ پیرس کے مشرقی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ۔