کولمبو(اے ایف پی ) سری لنکا میں تامل باغیوں کو کچلنے کے حوالے سے منعقدہ پریڈ کورونا کے 2کیس مثبت نکلنے پر مختصر کردی گئی سری لنکا میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی فوجی قرنطینہ کردیئے گئے ہیں۔٭ مسیرو(اے ایف پی ) جنوبی افریقی ریاست لیسوتھو کے وزیر اعظم تھوماس تھبانے کئی مہینوں سے جاری سیاسی عدم استحکام کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ان پر اپنی سابق بیوی کے قتل کا الزام ہے ۔٭ سیئول(اے ایف پی )جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے 18 مئی 1980 کو مارشل لا کا مقابلہ کرتے مارے جانے والے افراد کی یاد میں اسی جگہ تقریب سے خطاب کیا متاثرین کو اعزاز بھی عطاکئے ۔٭کوالالمپور (اے ایف پی )ملائشیا کے سابق پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے سوتیلے صاحبزادے عزیز غبن کئے گئے 107بلین ڈالر واپس کرتے پر آمادہ ہو گئے ہیں جبکہ ہالی وڈ کے معروف پروڈیوسر کے حوالے سے بھی ڈیل پر عوام میں غم وغصہ ہے ۔٭ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسلامی جمہوریہ افغانستان میں اقتدار کی تقسیم کے معاہدے پر مملکت کی جانب سے خیر مقدم کا اظہار کیا ہے ۔٭صنعا(نیٹ نیوز)یمن میں حوثیوں کی 24 گھنٹوں میں جنگ بندی کی 105 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔