راولپنڈی (وقائع نگار،مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی لہر پر تشویش کا اظہار کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں دہشتگردی میں کئی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو پاکستان سے کوئی مدد نہیں مل رہی۔غزنی سے مبینہ زخمی دہشتگردوں کی واپسی کا الزام بے بنیاد ہے ۔ افغانستان میں کئی پاکستانی روز گار کیلئے کام کررہے ہیں وہ پاکستانی بھی نشانہ بنتے ہیں۔دہشتگردی کے شکار کسی پاکستانی کو دہشتگرد کہنا افسوس ناک ہے ۔افغانستان میں ٹی ٹی پی کے دھڑوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں جبکہ آرمی چیف نے مسیحی پیشواؤں کے اعزازمیں عشائیہ دیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیے میں ممتاز کارڈینل جوزف کوٹس اور رائٹ ریورنڈ ہیمفری سرفراز پیٹر نے بھی شرکت کی،آرمی چیف نے کارڈینل کوٹس کی تقرری کو عظیم قومی اعزاز قراردیا۔آرمی چیف نے کارڈینل کوٹس کی تقرری کو قومی ہم آہنگی بڑھانے کیلئے سنگ میل قرار دیا۔آرمی چیف نے پاکستانی مسیحی برادری کی قومی ترقی میں خدمات کو سراہا۔آرمی چیف نے مادروطن کے دفاع میں اقلیتی ارکان کے غیرمعمولی کردار کو سراہا۔آرمی چیف نے مسیحی برادری کے لیے احترام کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زوردیا۔کارڈینل کوٹس اورسرفراز پیٹر نے اقلیتوں کیلئے آرمی چیف کے جذبات کو سراہا۔ آرمی چیف