لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی برآمد اور سبسڈی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز کابیان سامنے آیا ہے ۔ سلیمان شہبازنے اپنے بیان میں کہا کہ 2014سے 2018 تک زیرو سبسڈی دی گئی اور 2019 میں تقریباً 31 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 1 ارب 40 کروڑ کے اعدادو شمار جھوٹ ہیں ۔یہ اعدادوشمار عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے گھڑے گئے ہیں۔