اسلام آباد (خبرنگار)چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت6 مارچ کو مقرر کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست کی سماعت اپنی باری پر ہو گی۔ چیف جسٹس نے اپنے چیمبر میں نواز شریف کی ضمانت کی درخواست 6 مارچ کو مقرر کرنے کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے اپنے دفترکو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کی درخواست باری آنے پر سماعت کیلئے مقرر کی جائے ۔درخواست مسترد ہونے پر ضمانت کی درخواست اب اپنی باری پر سماعت کے لئے مقرر ہوگی جس میں تین سے چار ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے ۔