لاہور(کلچرل رپورٹر)محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کے 1360 فنکاروں کو 20 ہزار روپے مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔یہ رقم آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت منتخب فنکاروں کو ادا کی جائے گی اور فنکاروں کو مارچ اپریل، مئی کی رقم یک مشت ادا کی جائے گی جو مختلف اضلاع میں قائم پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے سنٹرز سے حاصل کی جاسکے گی۔یک مشت رقم ادا کرنیکا فیصلہ موجودہ کورونا وائرس صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ دوسری مالی طور پر غیر مستحکم فنکاروں کو اہلیت کی بنیاد پر مالی امداد دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔فنکار میڈیکل یا دیگر کیٹیگری میں محکمہ ثقافت کو درخواست بھیج سکتے ہیں اور درخواست گزار کیلئے لازم ہوگا کہ وہ فنون لطیفہ کے کسی شعبے میں کام کررہا ہو۔درخواست گزار کو انڈسٹری کے کسی سینئر فنکار سے درخواست تصدیق کروانا ہوگی۔