اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سنٹرل کمان کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر امریکی سینٹ کام جنرل کینتھ میکنزی نے ملاقات کی جس میں افغانستان، کشمیر،علاقائی سلامتی کی صورتحال اور جیو سٹریٹجک حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات میں امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کے ساتھ دیگر امریکی حکام بھی موجود تھے ۔