BN

جعلی اکاؤنٹس پرنیب کی کارروائی:صدر سندھ بینک طارق احسان، ہیڈ کریڈٹ ڈویژن ندیم الطاف، ڈائریکٹر بلال شیخ گرفتار

جمعرات 11 جولائی 2019ء





اسلام آباد (نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب نے جعلی بینک اکاونٹس کی تحقیقات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی،نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سندھ بینک کے صدر طارق احسان،ہیڈ کریڈٹ ڈویژن سید ندیم الطاف اورڈائریکٹر بلال شیخ کو گرفتار کرلیا۔نیب ذرائع کے مطابق ملزمان پر اومنی گروپ کی بے نامی کمپنیوں کو فراڈ سے 1.8 ارب روپے کے قرضے جاری کرنے کا الزام ہے ،ذرائع کے مطابق بے نامی کمپنیوں میں سرا کام سٹاک اینڈ کیپیٹل ، پارک ویوسٹاک اینڈ کیپیٹل اور ربی کون بلڈراینڈ ڈویلپر شامل ہیں۔ ملزم بلال شیخ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں رقوم کی فراہمی کا اہم کردار اورسندھ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہے ۔ طارق احسان اور ندیم الطاف کو کراچی جبکہ بلال شیخ کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔نیب ذرائع کے مطابق ملزمان کو ٹرانزٹ ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت کراچی میں پیش کیا جائیگا اورراہداری ریمانڈ لینے کے بعداسلام ا ٓباد منتقل کیا جائیگا۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں