کوئٹہ( سٹا ف رپورٹر )حساس اداروں ، پو لیس اور دیگر قا نو ن نافذ کر نے وا لے اداروں کو دو خود کش حملہ آوروں کے بلو چستان میں دا خل ہونے کی اطلاعات پہلے سے تھیں جس کے بعد کو ئٹہ کی سکیورٹی انتہا ئی سخت کر دی گئی تھی ، ایک ہفتے کے دوران میکانگی روڈ اور غوث آباد میں دو دھماکے ہو ئے ہیں جن میں مجموعی طو ر پر 17افراد جاں بحق جبکہ50سے ز ا ئد زخمی ہو ئے ، مختلف مقا مات پر گاڑیوں اور موٹر سا ئیکلوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی ، تمام حساس عمارتوں خصوصا مسا جد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود دہشتگرد اپنے منصوبے میں کامیاب ہوگئے ۔