Common frontend top

بجٹ میں امیروں کے غیرپیداواری اثاثوں پر ٹیکس ، کمزور طبقات کو سبسڈی دی :وزیراعظم، زیادہ بارشوں کی پیشگوئی پر فوری اقدامات کی ہدایت

پیر 13 جون 2022ء





لاہور،اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ، نیوزایجنسیاں ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے نئے مالی سال کاوفاقی بجٹ پچھلی حکومت کے مقابلے میں نمایاں بہتری دکھا رہا ہے ،نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کئے گئے ، جن میں بلوچستان کو خاص طور پر اہمیت دی گئی ہے ۔اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا معاشی طور پر کمزور طبقات کو سبسڈی دی گئی، سب سے اہم پہلو یہ ہے امیروں کے غیرپیداواری اثاثوں پر ٹیکس لگا دیا گیاہے ۔ وزیر اعظم نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہماری حکومت کی نئی افغان ویزا پالیسی ضرورت کے وقت اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کی امداد کی ہماری کاوشوں کا ایک حصہ ہے ،ٹرانزٹ ویزا کی منظوری سے افغانیوں کو آگے کے سفر کے لیے کاغذی کارروائی مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔وزیر اعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ انہیں بھی افغانستان کے لوگوں کی مدد کرنی چاہیے ۔ وزیراعظم نے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی پر فوری اقدامات کی ہدایت کر دی، وزیراعظم نے کہا محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش بندی کی جائے ،وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں کو اشتراک عمل سے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نشیبی علاقوں میں ابھی سے انتظامات یقینی بنائے جائیں، خطرے کی زد میں آنے والے علاقہ مکینوں کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے ، زرعی علاقوں میں فصلوں، مویشیوں کی حفاظت اور نقصانات سے بچنے کیلئے تدابیر اختیار کی جائیں،نکاسی آب ، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی یقینی بنائی جائے ، سپرے کے انتظامات کئے جائیں۔

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں