لاہور(سپیشل رپورٹر) ہنجروال کے علاقہ میں دو روز قبل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا55سالہ شخص گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل ہنجروال کے علاقہ کینال روڈپر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا ارشاد احمد گزشتہ روز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش اسکے لواحقین کے حوالے کردی۔ پولیس کے مطابق متوفی ارشاد نیاز بیگ گائوں کا رہائشی اور چار بچوں کا باپ تھا۔ نامعلوم ڈرائیور کی تلاش جاری ہے جسکو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔