لاہور (نامہ نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورساحر اسلام نے مبینہ طور پر دو بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے والی خاتون کی ضمانت میں 29جولائی تک توسیع کردی۔ گزشتہ روز ملزمہ انیلہ نے عدالت میں اپنی حاضری لگائی، عدالت نے تفتیشی افسر کورپورٹ جلد مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ملزمہ کو شامل تفتش ہونے کا حکم دے دیا پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ رائے ونڈ کے علاقے میں انیلہ نامی خاتون نے اپنے سوتیلے دو بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کا مقدمہ درج ہیں۔