اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے 2 ماہ میں وینٹی لیٹرز کی پروڈکشن پوری کر دیں گے ۔میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا 60 دنوں میں ہم اپنے وینٹی لیٹرز کی پروڈکشن پوری کر دیں گے ۔ وینٹی لیٹرز چلانے کیلئے تربیتی گروپ ہوگا۔رضاکار وں کی ٹیم مختلف ہسپتالوں میں جائے گی جہاں وینٹی لیٹر چلائے گی۔100 ملین ڈالر سے کورونا سے تحفظ والے آلات کی ایکسپورٹ کر رہے ہیں، عالمی معیار پر یہ چیزیں بن رہی ہیں۔ این 95 ماسک ہم خود بنا رہے ہیں،ہم بڑی تعدادمیں ٹیسٹنگ کٹس بناسکیں گے ۔انہوں نے مزید کہا فیصل آباد ٹیکسٹائل یونیورسٹی آلات کی ٹیسٹنگ کرے گی۔صباح نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا فیصل آباد یونیورسٹی کو ماسک کی تیاری کیلئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کردی ہیں۔ وینٹی لیٹرز کی مقامی کھپت مکمل ہونے کے بعد برآمد سے متعلق سوچیں گے ۔