ایتھنز( ویب ڈیسک) سمندر پر دیوہیکل بحری جہازوں کو گُزرتے دیکھنا ایک عام سی بات ہے لیکن انتہائی تنگ کینال سے گُزرتے کروز شپ کو دیکھنا ایک حیران کرنے والی بات ہے ۔ایسے ہی مناظر یونان میں دیکھے گئے جب ایک 22 میٹر چوڑا کروز شپ 24 میٹر چوڑے کینال سے گُزرتا دکھائی دیا اور جس نے بھی تنگ جگہ سے کروز شپ گُزرنے کا منظر دیکھا وہ حیران و پریشان ہوگیا۔ جب کہ کُچھ لوگوں نے کروز شپ میں سوار بارہ سو سے زائد مسافروں کی زندگی خطرنے میں ڈالنے پر بحری جہاز کی انتظامیہ اور کپتان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔