مکرمی ! پاکستان کی آبادیتیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس وقت تقریباً 22 کروڑ سے زائد آبادی ہے۔جو بہت سے مسائل کی وجہ بن رہی ہے ۔پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل کے بیچ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ملک کی موجودہ ذاتی اور سیاسی حالت میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان ایک خصوصی ملک ہے جہاں امن کی صورتحال پر بہت سے مسائل منحصر ہیں۔ پاکستان میں دہشتگردی،اقتصادی تشدد، فساد، اور دیگر مسائل موجود ہیں جن میں آبادیکی وجہ سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں آبادی کی رفتار کے ساتھ ساتھ ایک سے زیادہ مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ چند چیدہ مسائل درج ذیل ہیں۔ پاکستان میں کثیر آبادی بے روزگاری کا شکارہے۔مخصوص طبقے کے علاوہ ان کے لئے کوئی روزگار کے ذرایع نہیں۔پاکستان کی آبادی کے ایک بڑے حصہ کے روزگار کا انحصار زراعت پر ہے۔ لیکن موسمیاتی تبدیلیبے وقت کی بارشیں اور سیلاب فصیلوں کی بیماریاں پیداور میں کمی کی وجہ بن رہی ہیں۔ اس کے علاوہپاکستان میں صحت کے مسائل بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ رہی سہی کشرامن و امان کی بگڑتی صورتحال نکال رہی ہے دہشت گرد حملوں، سے امن و امان کے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ ان حالات میں حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام کی فلاح کے لئے اقدامات کرنے کے ساتھ آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے تاکہ محدود وسائل میں اضافہ اور مسائل میں کمی ہو سکے۔ (نیہا مزمل)