مکرمی ! گزشتہ چند دنوں سے ملک میں آٹے کا بحران نے سراٹھایا ہوا ہے جو کہ غریب عوام کیلئے دن بہ دن مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ مارکیٹ سے گندم غائب ہو رہی ہے یا اپنی طمع کے باعث خود سے آٹا مہنگا بیچا جا رہا ہے۔ آٹا انسان کی بنیادی ضرورت ہے مارکیٹ ریٹ سرکاری ریٹ سے زیادہ ہیں۔ غریب طبقہ مزید پستی کا شکار ہو رہا ہے جس کی وجہ سے گھر والوں کا پیٹ پالنا نہایت دشوار ہو گیا ہے آٹے کی قلت ملکی عوام کیلئے سنگین مسئلہ بن گئی ہے۔ اسکے باوجود حکومت کمیشنر انتظامیہ کوء پوچھنے والا نہیں ہے حکومت کو چاہیئے کہ گندم کی فراہمی کو یقینی بنائے اور کی ضروریات کو پورا کریں۔ سستا آٹا عوام کی بنیادی ضرورت اور حق ہے۔ ہم مسقبل میں پھر اس بحران کو برداشت نہیں کر سکتے۔(اقرا ء جان عالم،لیاقت آباد کراچی)