سگریٹ کی بودور کرنے کے لئے:سگار یا سگریٹ کی بودور کرنے کے لئے ایش ٹرے میں ایک چائے کا چمچہ میٹھا سوڈا ڈال کر رکھ دیں۔

چاندی کے برتنوں کی حفاظت کے لئے:چاندی کا پانی چڑھے ہوئے یا چاندی کے برتنوں کو اخبار کے بجائے خالی کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں کیوں کہ اخبار کی روشنائی سے ان کی چمک ماند پڑ سکتی ہے۔

فریز کئے ہوئے گوشت کو پگھلانے کے لئے:فریزکئے ہوئے گوشت کو جلدی پگھلانے کے لئے اسے پلاسٹک کی تھیلی میں بند کرکے تھوڑی دیر کے لئے گرم پانی میں رکھ دیں۔

ادرک کو تازہ رکھنے کے لئے:ادرک کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے کے لئے اسے مٹی بھرے ہوئے گملے میں رکھ دیں۔

کشمش کے اچھے ذائقے کے لئے:کشمش کو گرینڈر میں پیستے وقت اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس بھی شامل کر دیں۔ اس سے نہ صرف کشمش کا ذائقہ اچھا ہوگا بلکہ کشمش آسانی سے پس جائے گی۔

اچھی میکرونی کے لئے:اگر میکرونی یا اسپیگھٹی کو اْبالتے وقت اس میں ہلکا سا کھانے کا لیموں کا رنگ شامل کردیں تو پکنے کے بعد وہ مکھن سے بنی ہوئی لگیں گی۔

بال پین کے نشان دور کرنے کے لئے:کپڑوں پر بال پین کا نشان لگ جانے کی صورت میں داغ والی جگہ پر ہلکا سا ہیئر اسپرے کر دیں۔ اسے خشک کرنے کے بعد ایک بار پھر اسپرے کریں اور پھر اس کو دھولیں۔ بال پین کا نشان دور ہو جائے گا۔