سمرا۔ لاہور

عمر 29 سال۔ وزن 90کلو گرام ہے۔ قد 4.7 انچ ہے۔ غیر شادی شدہ ہیں۔ سکول ٹیچر ہے۔ شام میں بچوں کی ٹیوشن لیتی ہیں، جس کی وجہ سے بیٹھنے کا کام بہت زیادہ ہے۔ پیریڈبھی وقت پر نہیں ہوتے۔پیٹ کا نچلا حصہ بہت زیادہ ہے۔ ہر وقت نیند، غصہ اور چڑچڑے پن کا شکار رہتی ہیں۔ خوراک میں تین ٹائم سالن روٹی کھاتی ہیں۔ رات کو سونے سے پہلے دودھ لازمی لیتی ہیں۔ 

جواب۔ سمرا آپ نماز کی باقاعدگی کریں۔ صبح شام واک کریں، پھر ایک ماہ بعد واک کے ساتھ ہلکی پھلکی ورزشیں لازمی شامل کریں۔

ناشتے سے پہلے ایک چمچ ، بھیگا ہوا میتھی دانہ نہار منہ بڑے گلاس پانی کے ساتھ لیں۔

8am: دو کھجور + دودھ بنا ملائی

11am: چائے + تین بادام

12pm: لیمن گراس قہوہ

2pm: ایک تھری گرین آٹا روٹی+ بنا تڑکے دال یا سبزی کی پیالی + سلاد+ لیمن گراس قہوہ

4pm: چائے بنا شکر

6pm: انار یا پائن ایپل

8pm: ایک پلیٹ گرل چکن + ایک پیالی بوائل پالک یابوائل گرل بینگن۔

سونے سے پہلے لیمن گراس قہوہ لیں۔ پورے دن میں دو لیٹر پانی بنا خواہش کے پئیں، بعد میں بڑھا کر تین لیٹر پر لے جائیں۔ 

اللہ شفا دے۔ اجازت چاہوں گی اپنی اچھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔