90ء کی دہائی میں چوکر کا فیشن چلا تھا۔ربن،سونے ،دھاگے ،یا کسی بھی ہم رنگ دھاگے  کو گلے کے گرد آسانی سے باندھا اور ہوگیا فیشن پورا۔اب پھر سے یہ ٹرینڈ لوٹ آیا ہے۔آج کل کالے ربن کی طرح نظر آنے والے چوکر بے حد پسند کئے جا رہے ہیں۔ویسے بھی کالا رنگ شخصیت کو چار چاند لگانے کیلئے کافی ہو تا ہے۔اس کے علاوہ سونے ،پیتل یا چاندی سے بنے چوکر فارمل وئیر کے ساتھ خوب جچتے ہیں ۔ان دو کے علاوہ ایک اور انداز بھی اپنا یا جارہا ہے ،وہ ہے چین کی صورت ۔جی ہاں تین مختلف سائز کی چینز ہوتی ہیں جن میں سب سے چھوٹی گلے کے ساتھ لگی ہوتی ہے جبکہ دواس سے ذرا لمبی ہوتی ہیں۔کون کہتا ہے کہ چوکر ایک مغربی شئے ہے اس کے پاکستانی انداز بھی حیران کر دینے والے ہیں۔روائتی سنار کندن،پولکی،میناکاری اور پرلز لگا کر ایسے ایسے خوبصورت چوکر ڈیزائن کرتے ہیں کہ ان کے علاوہ کو ئی اور جیولری پہنیے کو جی نہیں چا ہتا۔