ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب میں رشوت، بد عنوانی اور سرکاری عہدے کو ذاتی فوائد حاصل کرنے جیسے الزامات ثابت ہونے پر 18 افراد کو مجموعی طور پر 55 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔٭ بیجنگ (آن لائن)چین اورآسٹریا میں برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔ ٭ پریٹوریا (نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ کی ایک عدالت میں شواہد کی جانچ کے دوران پستول زمین پر گر کر چل گیا جس سے خاتون پراسیکیوٹر موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔٭برلن (اے ایف پی) جرمنی کے انٹرنیشنل سنٹر نے نازیوں کے جرائم کے متعلق ساڑھے 8 لاکھ دستاویزات آن لائن جاری کر دیں۔٭ ریاض(این این آئی)2019میں دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی فہرست میں چار سعودی باشندے شامل ہیں۔٭ شانشی( آن لائن ) چین میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے کے نتیجے میں 15 کان کن ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ۔٭ کولون(این این آئی)چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کی سربراہ کیری لام نے کہا ہے کہ پولی ٹیکنیک یونیورسٹی میں ابھی تک 100کے قریب طلبا محصور ہیں۔