لاہور( شوبز ڈیسک ) نامور اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے پیارے وطن پاکستان کی وجہ سے ہوں اور اس کے لئے میں اپنی جان تک بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کروں گا،اگر سچ کہا جائے تو بھارت میں پروفیشنل ازم زیادہ ہے ۔ ایک انٹر ویو میں معمر رانا نے کہا کہ 2003ء میں مجھے بھارتی پاسپورٹ کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے واشگاف الفاظ میں معذرت کر لی تھی اور کہا تھاکہ میں کسی قیمت پر بھی پاکستان کی شہریت کو چھوڑ نے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔پاکستان ہماری آن اور شان ہے اور اس نے ہی ہمیں عزت دی ہے ۔ معمر رانا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر سچ کہا جائے تو یہ حقیقت ہے بھارت میں لوگ زیادہ پروفیشنل ہیں ۔