نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی بزنس مین مکیش امبانی نے سال 2019 میں ہر گھنٹے میں 7 کروڑ بھارتی روپے کمائے اور وہ بدستور بھارت کے امیر ترین شخص ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 میں بھارت میں ہر مہینے ڈالر کے اعتبار سے تین ارب پتی افراد کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں ارب پتی افراد کی تعداد 138 تک جاپہنچی ہے اور اس طرح زیادہ ارب پتی افراد کے اعتبار سے بھارت دنیا میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے ، چین 799 ارب پتیوں کے ساتھ پہلے اور امریکا 626 ارب پتیوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قابض ہے ، 138 افراد کی فہرست میں 2019 میں 34 نئے ارب پتی افراد شامل ہوئے ہیں ۔