لاہور( این این آئی )سال2020میں قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری کر دیا گیا،قرعہ اندازی کے ذریعے 100روپے سے لے کر 25000ہز ار روپے مالیت تک کے بانڈزکے ذریعے بڑے پیمانے پر انعامات دئیے جائیں گے ، 40ہزار کے بانڈز کی قرعہ اندازی کاشیڈول جاری نہیں کیا گیا ۔ 15جنوری کو 750،تین فروری کو 7500اور25ہزار ، 17فروری کو100اور 1500، سولہ مارچ200، یکم اپریل 15ہزار ،15اپریل 750، چارمئی 7500 اور 25ہزار ،15مئی کو 100 اور 1500 ،15 جون 200،دوجولائی15ہزار،15جولائی750، تین اگست کو 7500 اور25ہزار روپے ،17اگست کو 100 اور 1500،پندرہ ستمبر200،یکم اکتوبر 15 ہزار ،15 اکتوبر750، 02 نومبر کو7500 اور 25 ہزار ، 16نومبرکو100اور1500جبکہ15دسمبرکو200روپے مالیت کے انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی ہوگی۔