کراچی(صباح نیوز)رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے کہا ہے کہ 2020ء الیکشن کا سال ہے ، پنجاب میں ن لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے ۔منظو روسان نے خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے بیان میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے پنجاب کی حکومت جائے گی بعد میں مرکز کے لیے خطرات پیدا ہوں گے ۔منظور وسان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی گئی 2019 کی رپورٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ٹھیک ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں کرپشن بڑھی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت صوبہ پنجاب سے گرے گی، کہا تھا کہ 2020 میں عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے ۔