کراچی(این این آئی)چائلڈہوڈ اوبیسیٹی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان 2030 تک دنیا میں سب سے زیادہ موٹاپے کا شکار بچوں والے ٹاپ ٹین ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔ ورلڈ اوبیسٹی فائونڈیشن کی جانب سے شائع کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2030 تک 54 لاکھ سے زائد پاکستانی بچے موٹاپے کا شکار ہوجائیں گے ۔اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2030 تک 5 سے 9 سال کی عمر کے 10 اعشاریہ 8 فیصد بچے جبکہ 10 سے 19 سال کی عمر کے 7 اعشاریہ 4 فیصد بچے موٹاپے کا شکار ہوجائیں گے ۔رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں موٹاپے کا شکار بچوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے ۔