فیصل آباد(ظفران سرور) 20 ارب روپے کے فراڈ کے الزام میں 266 نجی ہاوسنگ کالونی مالکان اور مختلف 6 سرکاری محکموں کے افسران کی اینٹی کرپشن میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ایک ادارے کی رپورٹ پر انکوائری ٹیم مقرر کردی۔ انکوائری کمیٹی نے ڈویلپرز اور اداروں سے ریکارڈ طلب کرکے چھان بین شروع کردی ہے ۔ ایک سرکاری ادارے کی جانب سے شہر میں لینڈ مافیاء کے خلاف تیار کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ڈویلپرز تقریباً 20 ارب روپے کا فراڈ کرچکے ہیں۔ 266 پرائیویٹ رہائشی کالونیوں کے مالکان نے محکمہ مال، ریونیو، ایف ڈی اے ، واسا، میونسپل کارپوریشن و دیگر اداروں کے افسران سے ساز باز کرتے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا ہے ۔