مکرمی !نہایت ادب کے ساتھ عرض ہے گزشتہ دنوںسے کراچی کے مختلف علاقوں میں پاکولا دودھ کے نام پہ زہریلے کیمیکل سے تیار کردہ دودھ جیسی شکل والا شربت بیچا جانے لگا اور اسے پاکولا دودھ کا نام دیا گیا ہے۔ خوشبو اور کلر سے پاکولا جیسا دکھنے والا یہ زہر انسانوں کے لئے انتہائی مضر اور گردوں کے امراض کا باعث بن سکتا ہے جس کے اثرات کچھ عرصہ بعد ظاہر ہوتے ہیں۔ کیمیکلز سے تیار کیا جانے والا شربت صرف 130 روپے میں ایک من یعنی 40 کلو تک تیار ہوجاتا ہے جس میں 200 روپے کی برف شامل کرکے 2300 سے 2400 تک بیچا جاتا ہے۔کراچی کی عوام شوق کیساتھ اس زہر کو پی رہی ہے،حکومت کارروائی کرے۔ (مانا زہرہ )