ورجینیا( نیٹ نیوز) 42 سال قدیم 21 منزلہ عمارت لمحوں میں زمیں بوس ہو گئی، برسوں کی محنت چند سیکنڈز کے اندر ڈھیر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں 1978 میں تعمیر کی گئی 21 منزلہ عمارت خاک کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہے ، بٹن دباتے ہی چند سیکنڈز بعد عمارت کی جگہ دھوئیں کے گہرے بادل نظر آئے ۔ ہفتے کی صبح کو عمارت گرانے کے لیے 3 ہزار 270 پونڈز بارود پوری عمارت میں اڑھائی ہزار سے زیادہ سوراخ بنا کر بھرا گیا، عمارت صرف 20 سیکنڈز کے اندر اس طرح زمیں بوس ہو گئی۔