کراچی (سٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ21جولائی کوباغ جناح میں ہونے والا جلسہ ہماری نسلوں کے مستقبل کاتعین کرے گا،ہمارے حالات ٹھیک کرنے کے لیے آسمان سے فرشتے نہیں اتریں گے ،ہمیں خوابوں کی دنیا سے نکل کرحقیقت پسندانہ رویہ اختیارکرناہوگا اوراپنے حقوق کے حصول کے لیے باہرنکلنا ہوگا،کراچی کے تمام لوگ بلارنگ ونسل جلسے میں اپنی بھرپورشرکت کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان ہاؤس میں پارٹی کے مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس جلسے میں ناصرف مستقبل کالائحہ عمل پیش کریں گے بلکہ حکمرانوں کو مظلوموں کاایسا جم غفیر جمع کرکے دکھائیں گے جس کے بعد وہ اپنے مظالم جاری رکھنے میں ڈریں گے ۔