تل ابیب(نیٹ نیوز)اسرائیل مخالف ہیکرز نے ایک درجن اہم اسرائیلی ویب سائٹس کو ہیک کرتے ہوئے ملکی تباہی کی ویڈیوز پوسٹ کر دیں۔٭ ایمسٹرڈیم(92 نیوزرپورٹ) نیدر لینڈ میں متروکہ نیوکلیئرپلانٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔٭ لندن(نیٹ نیوز) مسلم سکالر ذاکر نائیک کے پیس ٹی وی کو برطانیہ میں انتہاپسندانہ مواد نشر کرنے کے الزام پر 3لاکھ پاؤنڈجرمانہ کر دیا گیا۔ ٭گروزنی (اے ایف پی) چیچنیا کے سربراہ رمضان قادروف کو کورونا کے شبہ میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ٭کولمبو (اے ایف پی ) سری لنکا میں لاک ڈاؤن کے دوران صرف 8 ڈالر فی کس امداد لینے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 3 خواتین ہلاک ہو گئیں۔٭لندن (اے ایف پی)لندن پولیس کی کمیٹی نے کہا ہے وزیراعظم بورس جانسن کیخلاف امریکی تاجر خاتون کو فنڈز دینے کے کیس میں تحقیقات نہیں کی جائینگی۔٭انقرہ (اے ایف پی)ترکی کے علاقے ازمیر میں حکام نے بعض مساجد سے اذان کے بجائے جنگ عظیم دوم کے فاشسٹ مخالف ترانے نشر کئے جانے کی شکایات پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔٭نیویارک(نیٹ نیوز)امریکہ نے سلامتی کونسل میں وینزویلا حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش میں ملوث فوجیوں کے بارے میں روسی قرار داد کا مسودہ مسترد کر دیا۔وینزویلا نے امداد پر تہران حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔٭واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ کی سپریم کورٹ نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پر تحقیق کار رابرٹ ملر کی رپورٹ کا اجرا روک دیا۔٭ واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کے ساتھ ایک اہم دفاعی معاہدہ اوپن سکائی سے دستبردار ہونے پر غور کر رہے ہیں۔٭لاس اینجلس( آن لائن ) کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ سکول پر گر کر تباہ جبکہ پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ ٭بیجنگ(نیٹ نیوز)چین نے امریکہ سے تائیوان کو اسلحہ فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ٭ سسلی (این این آئی)سسلی کے حکام نے کرپشن کے الزام میں محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدار اینتونیو سمیت 10افراد کوگرفتارجبکہ 7 کمپنیاں بند کردیں۔
مختصر خبریں۔۔۔۔
جمعه 22 مئی 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعه 22 مئی 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں