یمن(این این آئی)حوثی سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ سعودیہ پر حملے بندکردیئے،امید ہے مثبت جواب ملے گا۔٭کویت سٹی ( آن لائن )کویت میں حوثیوں کے حملوں کے ڈر کی وجہ سے بندر گاہوں پر الرٹ جاری کردیا گیا۔٭ریاض (این این آئی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ آرامکو تنصیبات پر حملہ مجرمانہ فعل تھا مناسب اقدامات کریں گے ۔٭ٹوکیو(صباح نیوز) جاپان میں طوفان تپاہ کے باعث 200 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔٭ ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران اپنی بقا کیلئے کمزوروں کوبزدلانہ طریقے سے لپیٹ رہا ہے۔٭واشنگٹن (این این آئی )سابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم یاھو بار بار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بیوقوف بناتے رہے ۔٭ واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کے بیٹے کی یوکرائنی گیس کمپنی میں ملازمت کی تحقیقات کاحکم دیدیا۔٭سائپرس (نیٹ نیوز)یونان میں امریکی طیارے کا ہائی جیکراور فوجی کا قاتل مشتبہ لبنانی 32 سال کے بعد گرفتارکرلیا گیا ۔بیجنگ(نیٹ نیوز) سولومن جزائر نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیے ۔