واشنگٹن (اے ایف پی) ملاوی نے واپس آنے کی ہدایت نہ ماننے پر امریکہ میں اپنے 8سفارتکاروں کی سفارتی حیثیت ختم کردی۔٭استنبول (اے ایف پی) ترکی میں معروف خاتون صحافی صدف کباس کو صدر اردوان کی تضحیک کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ ٭ کابل(نیٹ نیوز) افغانستان میں ایک مسافر بس میں بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ ٭اوسلو، قندوز(نیٹ نیوز،این این آئی) امریکی حکام سے مذاکرات کیلئے افغان طالبان کا وفد ناروے پہنچ گیا ۔امریکہ نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کوتسلیم کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اوسلو مذاکرات جنگ کا ماحول بدل سکتے ہیں ۔ ٭ ممبئی (صباح نیوز)بھارت کے شہر ممبئی میں عمارت میں آتشزدگی کے باعث 7 افراد ہلاک ہوگئے۔٭ لندن (کے پی آئی )برطانوی میڈیا کیمطابق فسطائی مودی حکومت کے تحت اقلیتوں اور خواتین کیخلاف امتیازی سلوک نئی پستیوں کو چھو رہا ہے ۔٭ واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے حزب اﷲ سے منسلک نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کردیں۔٭ نیویارک (این این آئی)امریکی شہر نیویارک میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دوزخمی ہو گئے ۔٭دمشق (این این آئی) شامی جیل سے فرار جنگوئوں سے جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد80 ہوگئی۔٭ ٹوکیو (نیٹ نیوز)جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں 6.6 شدت کے زلزلے سے 9 افراد زخمی ہو گئے ۔٭ ویانا(نیٹ نیوز)یورپی یونین نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات درست سمت میں جا رہے ہیں۔