الجیریا (اے ایف پی ) تین برس سزا سنائے جانے والے صحافی بن قاسم کو عدا لت نے ایک برس بعد ہی رہا کرنیکا حکم دیدیا ۔٭پیرس(اے ایف پی ) بم کی دھمکی کے بعد ایفل ٹاور کو خالی کرا لیا گیا اور کلیئرنس کے بعد 2گھنٹے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ۔٭صوفیہ (اے ایف پی )بلغاریہ نے جاسوسی کے الزام میں روس کے 2سفارتکار ملک بدر کر دئیے ۔٭جکارتہ (اے ایف پی ) انڈونیشیا نے سنگا پور سے 10گنا بڑی فوڈ اسٹیٹس کی تعمیر شروع کر دیں ۔٭لندن(نیٹ نیو) بریگزٹ کے باعث سینکڑوں ارب ڈالر کے اثاثے برطانیہ سے جرمنی منتقل ہو گئے ۔٭کویت سٹی (نیٹ نیوز) کویتی پارلیمان کے دس ارکان نے وزیراعظم شیخ صباح خالد الاحمد الصباح کے خلاف عدم تعاون کی تحریک پیش کردی۔٭قاہرہ( نیٹ نیوز ) مصر میں موبائل فون نگل لینے والے نوجوان کے معدے سے سات ماہ بعد آپریشن کر کے موبائل نکال لیا گیا ۔٭واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی وزیر خارجہ ما ئیک پومپیو نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ نسل پرستی پر تنقید کے ذریعے امریکہ میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے ۔٭ نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایرانی صدر حسن روحانی کے خطاب کوگمراہ کن قراردیدیا۔امریکی ایوان نمائندگان نے سنکیانگ سے درآمدات پر پابندی کا قانون منظور کر لیا ہے ۔٭ ابوظہبی(آن لائن) ابوظہبی نے شراب خریدنے اور پینے کیلئے پرمٹ سسٹم ختم کر دیا۔٭ کوالالمپور (نیٹ نیوز)ملائیشیا میں اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم نے حکومت بنانے کیلئے تعداد پوری ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔٭ کوجی(اے ایف پی )نائیجیریا میں آئل ٹینکر الٹنے سے آتشزدگی میں طلبہ سمیت 9افراد ہلاک ہوگئے ۔٭سرینگر،لداخ (کے پی آئی )مقبوضہ کشمیر میں 3.6شدت کا زلزلہ آیا جبکہ کورونا سے مزید 18شہری ہلاک ہوگئے ۔ لداخ کی سیاسی جماعتوں نے لد اخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ۔٭لندن(این این آئی)دنیا بھر سے ڈارک ویب کے 179 کارندے گرفتار کرلئے گئے۔٭تہران(صباح نیوز)ایران دنیا کو 94 فیصد زعفران برآمد کرنے والا ملک بن گیا۔٭کیلیفورنیا (این این آئی) لاس اینجلس کائونٹی کی سب سے بڑی آتشزدگی قرار دیدی گئی۔٭بیجنگ(نیٹ نیوز)چین 2060ء تک فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کا اخراج کا سالانہ میزانیہ صفر کرنے کا خواہشمند ہے ۔٭ برلن (آن لائن) جرمن پولیس نے گوشت کی صنعت میں غیرملکی کارکنوں کی سمگلنگ کیخلاف چھاپے مارے ۔٭واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکا کے نائب صدر مائیک پینس کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑگئی۔٭برلن (نیٹ نیوز)روسی اپوزیشن سیاست دان ناوالنی کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔٭ ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت کے شہر ممبئی میں بارشوں نے تباہی مچا دی،2گارڈ ہلاک ہوگئے۔ ٭ لندن (آن لائن) برطانیہ میںجانسن حکومت کا داخلی منڈی سے متعلق متنازعہ قانون منظور کر لیا گیا۔٭ واشنگٹن (این این آئی) امریکہ نے کہا ہے کہ سعودیہ پر حوثیوں کے حملے روکنا ہونگے ۔٭ انقرہ ،ایتھنز (آن لائن)ترکی اور یونان گیس کے زیر سمندر ذخائر سے متعلق تنازع میں آپس میں مذاکرات کی بحالی پر متفق ہو گئے ۔٭واشنگٹن (این این آئی) اقلیت مخالف فیصلوں پر مودی100 بااثرافراد میں شامل کرلئے گئے۔٭ منسک(نیٹ نیوز)بیلاروس کے صدر نے حلف اٹھایا۔