مکرمی !یوم ِنیلہ بٹ ہر سال 23اگست کو قومی دِن کے طور پرانتہائی جوش وخروش سے منایا جاتا ہے۔1931ء میں سری نگر کے مقام پر آزادی کے متوالوں نے غاصب ڈوگرہ حکمران کو للکارا اور ریاست جموں و کشمیر کے 80 فیصد مسلم اکثریتی آبادی کے حقوق کا مطالبہ کیا۔ آزادی یوں ہی نہیں ملتی، لاکھوں قربانیوں کے بعد نصیب ہوا کرتی ہے ٗ ایسے وقت میںجب اکیسویں صدی کے ہٹلر مودی سرکاری نے ظلم و بر بریت کے پہاڑ توڑ دئیے تو ہمیں یک جان ہو کر یہ دُنیا کو پیغام دینا چاہیے کہ ہم بحیثیت قوم ایک ہیں۔ بلاشبہ ہمیں اپنے اسلاف کے مشن کو جاری وساری رکھنا ہو گا۔کشمیری عوام بھی نیلا بٹ کی بامقصد تحریک کو اپنی منزل تک لیجانے کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں اور اس کیلئے اپنی قربانیاں دے رہے ہیں ۔اللہ تعالیٰ ہمارے محکوم کشمیری بھائیوں کو آزادی کی نعمت سے نوازے ۔ (نادر ضمیر ہاشمی)