ریاض(این این آئی)سعودی عر ب کے دارالحکومت ریاض میں پہلاڈرائیو اِن سینمابن گیا۔٭ بیجنگ (نیٹ نیوز)چین نے کوسٹ گارڈز کو غیر ملکی کشتیوں کو نشانہ بنانے کی اجازت دے دی۔٭ ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ٹیکس دہندگان کیلئے چھوٹ کی مدت میں توسیع کردی گئی۔٭ تل ابیب( نیٹ نیوز) اسرائیل میں 10سال سے بینائی سے محروم شخص پہلے کامیاب آرٹیفیشل کورنیا ٹرانسپلانٹ کے بعد دیکھنے کے قابل ہوگیا۔٭تل ابیب (این این آئی ) امریکی انتظامیہ اسرائیل میں سفیر کی ذمہ داریوں پر تذبذب کا شکار ہے۔٭دمشق (نیٹ نیوز)شام نے اسرائیل کی جانب سے جارحیت عالمی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدی۔٭نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارت میں جنسی ہراسانی کی اطلاع دینے والے کیمرے نصب کئے جا رہے ہیںجس سے رازداری کو خطرہ ہے۔ ٭ریاض (این این آئی )مدینہ منورہ میں قبا ایونیو پر انڈونیشی باشندوں نے جشن منایا۔٭ بغداد (نیٹ نیوز) بغداد کے ہوائی اڈے پر میزائل حملہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔٭نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت اور چین کے درمیان لداخ کشیدگی کے حوالے سے آج فوجی مذاکرات ہونگے ۔٭ واشنگٹن (این این آئی) امریکی طیارہ ساز کمپنی 2030 تک ماحول دوست طیارے تیار کریگی۔٭ ایمسٹرڈیم (92نیوزرپورٹ) ڈچ پولیس نے انتہائی مطلوب ڈرگ لارڈٹسی چی لوپ گرفتارکرلیا۔