مکرمی !ہمارے معاشرے میں بہت کچھ ایسا ہے جس کی نشاندہی کرتے ہوئے سمجھ نہی آتی کہ بات کہاں سے شروع کریں اور اگر جیسے تیسے شروع کر ہی لی جائے تو ختم کیسے اور کہاں کریں، گو کہ ہر چیز اور معاملہ روز روشن کی طرح عیاں نظر آ رہا ہوتا ہے مگر پھر بھی اس کے بارے میں بیان کرنا گلے پڑ سکتا ہے،آج کل ہر کوئی برملا اظہار کرتا دکھتا ہے کہ زمانہ بہت خراب ہے، فحاشی اور بے راہ روی بہت بڑھ گئی ہے، نوجوان نسل اپنی اقدار، روایات اور حدود بھولتی جا رہی ہے، زمانہ خراب ہونے کی جو چیدہ چیدہ وجوہات پیش کی جاتی ہیں ان میں تعلیم و تربیت، گھریلو ماحول، دوستوں کی بیٹھک، سوشل میڈیا، انٹرنیٹ کا بے دریغ اور غلط استعمال سمیت الیکٹرانک میڈیا سرفہرست ہے ۔مزید برآں یہ کہ ٹی وی ڈرامے بلا روک ٹوک ہر طرح کے تعلقات اور ٹیبوز کو واضح دکھانے لگے ہیں جن میں اصلاح کا پہلو کم اور انٹرٹینمنٹ کا مواد زیادہ نکلتا ہے۔ (ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم )