اجزاء:

گوشت ایک کلو دہی  ایک پاؤ 

ٹماٹر ایک پاؤ پیاز ایک پاؤ 

دھنیا پودینہ اور سرخ مرچ پاؤڈر حسب ضرورت 

ہلدی گرم مصالحہ اور نمک حسب ضرورت 

ادرک لہسن (پسا ہوا)دو چائے کے چمچ 

چاول ایک کلو زردے کا رنگ  دو چٹکی 

دودھ یا پانی زردے کا رنگ گھولنے کے لیے 

لیموں ایک عدد       گرم مصالحہ ایک چوتھائی چمچ 

ترکیب:

گوشت کو صاف کر کے ٹکڑے کرلیں پھر ایک پتیلی میں گھی ڈال کر اس میں پیاز ڈال کر براؤن کرلیں۔

اب گوشت ڈال کر تمام مصالحہ ڈالیں پھر گلنے کے لیے پانی ڈال دیں۔ گلنے پر بھونیں اور دہی ڈال کر مزید بھونیں اور پھر اس میں قورمہ کا مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھون کر قورمہ تیار کرلیں۔

چاول صاف کر کے بھگو دیں پھر ان کو ابالتے وقت تھوڑا سا نمک اور سفید زیرہ بھی ڈال دیں۔ ایک پتیلے میں پہلے چاولوں کی تہہ لگائیں پھر قورمے کی اسی طرح دو تین تہہ لگائیں۔ دودھ یا پانی میں زرد رنگ گھول کر چاروں طرف چھڑک دیں پھر بریانی کو دم پر رکھیں۔ پندرہ سے بیس منٹ میں مزیدار مدراسی بریانی تیار ہوگی۔