* پکاتے وقت سبزیوں کی رنگت تبدیل ہوجاتی ہے۔ قدرتی رنگت کو برقرار رکھنے کیلئے تیل میں تھوڑی ہلدی ملادیں پھر سبزیوں کو ملا کر تیل میں پکائیں اس سے سبزیوں کی قدرتی رنگت برقراررہتی ہے۔

* چقندر کو بھاپ میں پکانے سے اس کی رنگت اور اس کا ذائقہ برقرار رہتا ہے۔

 بھرتا بنانے کے لئے آلو کو ابالنے کے بجائے اسے سیک(بھاپ) کریں اور پھر اس کا چھلکا اتار کر اسے میش کرلیں اس میں تھوڑا دودھ اور مکھن ملانے سے اس کا ذائقہ مزیداررہے گا اس میں اپنی پسند کے مطابق مسالحے شامل کرکے بھرتا بنالیں۔

* شہد یا جما ہوا کوئی شربت بوتل سے نکالنے سے قبل اس میں ڈالے جانے والے اسٹیل کے چمچہ کو گرم پانی میں ڈال کر خشک کرلیں اور اس چمچہ سے شہد یا کوئی جما ہوا شربت نکال لیں اس سے چمچہ کو شہد یا شربت نہیں لگے گا۔

* پیاز فرائی کرتے وقت اس میں چٹکی بھر شکر ڈالیں، اس سے پیاز جلد سنہری ہوجائے گی۔ سالن اگر پتلا ہوجائے تواسے گاڑھا بنانے کیلئے چھ عدد کاجو یا بادام کو کوٹ کر اس کا پیسٹ بنالیں اور سالن میں ملالیں اس سے گاڑھا ہوجائے گا۔

* پکوڑے نرم بنانے کیلئے اس کے تیار کردہ آٹے کے آمیزہ میں دو چمچے تیل ملالیں۔

* بند گوبھی کی بو کو ختم کرنے کیلئے اسے پکاتے وقت برتن میں روٹی کا چھوٹا تکڑا رکھ دیں اس سے بند گوبھی کی بو نہیں آئے گی۔

* کوئی بھی دال بناتے وقت اس میں مسالے شامل کرنے سے قبل تھوڑی سی ہلدی اور گھی ایک چمچہ ڈال دیں تو دال کا ذائقہ منفرد رہے گا۔

* چھری کے بجائے چمچہ سے ادرک کا چھلکا آسانی کیساتھ اتاراجاسکتا ہے۔

* کباب فرائی کرنے کیلئے پین میں تیل ڈالنے سے قبل اسے گرم کرلیں پھر تیل ڈال کر کباب کو فرائی کریں اس سے کباب پین کے پیندے سے نہیں چپکے گا۔