اجزاء:

میدہ 2کپ 

چینی ایک کپ 

انڈے 4عدد 

بیکنگ پائوڈر1چائے کا چمچہ 

دار چینی پائوڈر2/1کھانے کا چمچہ 

گاجر 2/1کپ 

سیب ایک عدد 

کشمش ایک کپ 

اخروٹ 4/1کپ 

بٹر یا تیل 2/1کپ

ترکیب:

میدہ میں بیکنگ پائوڈر ڈال کر مکس کرلیں۔انڈے چینی، مکھن اچھی طرح مکس کرنے کے بعد کشمش، سیب، کدوکش گاجر،کدوکش اخروٹ ، دار چینی پائوڈر ڈال کر مکس کرنے کے بعد میدہ ڈال کر مکس کرلیں اور پھر کپ میں ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں180سینٹی گریڈپر بیک کرلیں25سے 30منٹ تک کے لئے۔