اجزاء:

چکن ڈرم اسٹکس ایک کلو   دودھ1/2کپ     لیموں کارس 1لیموں کا    کدوکش پیاز2کھانے کے چمچے کْٹا لہسن1کھانے کا چمچہ   کالی مرچ 1/4چائے کا چمچہ   نمک 1چٹکی     پانکوبریڈکرمبز 3/4کپ 

کدوکش پامزان چیز..1اونس کٹی ہری پیاز(ہراحصہ)..2کھانے کے چمچے

سوس کے لیے: 

مایونیز2:کھانے ک چمچے     دہی:2کھانے کے چمچے    شہد:ڈیڑھ چائے کا چمچہ  

 رائی: ڈیڑھ چائے کا چمچہ ڈیچون مسٹرڈ1/2چائے کا چمچہ

ترکیب:      1/2کپ دودھ میں 1لیموں کارس شامل کرکے بٹر ملک بنالیں۔ پھر بٹر ملک ، 2کھانے ک چمچے کدوکش کی ہوئی پیاز ، 1کھانے کا چمچہ کْٹا لہسن اور 1کلو ڈرم اسٹکس ملاکر ایک ڈبے میں ڈالیں اور 1گھنٹے کے لیے فریز کردیں۔ چکن ڈرم اسٹکس میری نیٹ والے مصالحے سے نکالیں اور چٹکی بھر نمک کے ساتھ 1/4چائے کا چمچہ کا لی مرچ لگاکر رکھ دیں۔ا یک ڈش میں 3/4 کپ پانکو بریڈ کرمبز، 1اونس کدوکش پامزان چیز اور 2کھانے کے چمچے کٹی ہر ی پیاز کا ہرا حصہ ملائیں۔ اب باری باری تمام ڈرم اسٹکس پامزان چیزوالے آمیزے میں کوٹ کرکے گریس کی ہوئی اوون ٹرے میں رکھیں۔ چکن ڈرم اسٹکس کو 250ڈگری سینٹی گریڈ پر 30منٹ یا چکن تیار ہونے تک بیک کریں۔ایک چھوٹے پیالے میں 2کھانے کے چمچے مایونیز ، 1/2چائے کا چمچہ ڈیجون مسٹرڈ ، 1-1/2چائے کا چمچہ رائی دانہ اور 1-1/2چائے کا چمچہ شہد ملائیں۔ تیار چکن کو سوس کے ساتھ سرو کریں ۔