پیرس(اے ایف پی) فرانس نے مسیحی لڑکے سے دوستی پر بیٹی کے بال کاٹنے والی بوسنیا کی فیملی کو ملک بدر کر دیا۔٭کومبا (اے ایف پی) کیمرون میں ایک سکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 8 بچے لقمہ اجل بن گئے ۔٭ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں خواتین کیلئے شہری انجمن برائے خواتین مستقبل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔٭بیجنگ (این این آئی )فائیو جی انفرا اسٹرکچر پر چین کی بڑھتی اجارہ داری قابو میں لانے کیلئے امریکہ نے بلقان کی تین ریاستوں سے سکیورٹی معاہدہ کیا ہے ۔ ٭نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارت میں خاتون نے بدتمیزی کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار کی درگت بنا ڈالی۔٭بغداد (این این آئی )عراق میں2بچوں کو دریا برد کرنے والی سنگ دل ماں کو سزائے موت سنا دی گئی ۔٭ریاض(این این آئی)15سال تک کومہ میں رہنے والے سعودی شہزادہ ولید بن خالد کی انگلیوں میں حرکت آگئی۔٭ واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی اخبار وال سٹریٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران پر نئی پابندیوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔٭منامہ (نیٹ نیوز)بحرین میں مردہ قرار دیئے جڑواں بچے تدفین کے دوران جی اٹھے ۔٭بیجنگ (این این آئی)چین سے متعلق امور اور مسائل سے نمٹنے کیلئے امریکہ اور یورپی یونین نے ایک مشترکہ فورم تشکیل دیا ہے ۔٭ ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں لیبیا میں جنگ بندی معاہدہ خوش آئند قرار دیدیا۔٭واشنگٹن (این این آئی )امریکہ میںحزب اﷲ کے مالی وسائل سے متعلق معلومات پر 10 ملین ڈالر انعام مقرر کردیا۔٭برسلز (این این آئی)نیٹو سربراہ نے کہا ہے کہ طالبان امن ڈیل کا احترام کریں۔٭ماسکو (این این آئی)روسی اپوزیشن لیڈر ناوالنی نے کہاہے کہ ان کو زہر دینے کے پس پردہ پوٹن تھے ۔٭نیویارک(این این آئی)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر کاروباری اجارہ داری سے متعلق کی فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے