واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ریڈیو انٹرویو کے دوران یوکرائن معاملے کے سوال پر برہم ہو کر انٹرویو ختم کردیا۔٭نئی دہلی (نیٹ نیوز) گلوکار عدنان سمیع، کرن جوہر، ایکتاکپور، کشمیری کارکن جاوید احمد ٹک سمیت 118افراد کو آج پدم شری ایوارڈ دیاجائیگا۔ ٭قاہرہ (این این آئی)مصرمیں ماں نے 2بیٹیاں چھت سے گر اکر مار ڈالیں خود بھی چھلانگ لگا دی جس کی حالت نازک ہے ۔٭ بغداد(این این آئی) عراق کے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف جاری احتجاج کے دوران بصرہ شہرمیں حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے فوج کو سڑکوں پرآنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔٭نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے الیکشن کمیشن نے ٹوئٹر سے درخواست کی ہے ،ٹوئٹر دہلی انتخابات میں پاکستان بمقابلہ انڈیا ٹویٹ ہٹائے۔ ٭صنعاء (این این آئی )حوثی ملیشیا نے الحدیدہ میں ہسپتال اور اقوام متحدہ کے مرکزپر حملہ کیا جس میں جانی نقصان نہیں ہوا۔٭ریاض( آن لائن )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک رہائشی عمارت میں گزشتہ شام اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 19 افراد کی حالت بگڑ گئی۔٭ نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں28 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔٭واشنگٹن(این این آئی) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے اعتراف کیا ہے عراق میں حملوں سے 34 فوجی دماغی متاثرہوئے۔ ٭ قاہرہ(این این آئی)سابق مصری صدر حسنی مبارک کی آنتوں کی سرجری مکمل کرلی گئی۔٭نیروبی (نیٹ نیوز) افریقی ملک کینیا پر ٹڈی دل پل پڑے جس سے کسان پریشان اور عوام خوفزدہ ہیں۔