کراچی(آن لائن) یونائٹیڈ بزنس گروپ UBGکے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے چین اور چیئر مین افتخار علی ملک نے لاہور سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ 27دسمبر کا سورج یونائٹیڈ بزنس گروپ کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا ،گزشتہ 5سال کی طرح فیڈریشن چیمبرآف کامرس کے انتخابات میں UBGبے مثال کامیابی سے ہمکنار ہوگی ہمارے نامزد کردہ تمام اُمیدوار بزنس کمیونٹی کی خدمت کے لئے ہر دم حاضر رہیں ہیں اور انشا اﷲ آئندہ بھی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے ،UBGکا مشن ہے کہ بزنس کمیونٹی کے نمائندہ اداروں کا تشخص بحال ہو اورہم اپنے اس مشن میں کامیابی حاصل کررہے ہیں اور ہمارے صدارتی اُمیدوار ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ ،سنیئر نائب صدر کے اُمیدوار محمد حنیف گوہر سمیت تمام نائب صدور کے اُمیدوار سرمایہ ثابت ہونگے یہ پیغام انہوں نے گوہر گروپ آف کمپنیز کے مرکزی دفتر میں UBGکے الیکشن آفس کے افتتاح اور بعد ازاں پر ہجوم پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندوں کو دیا ۔الیکشن آفس کا افتتاح UBGکے صدر کے اُمیدوارڈاکٹر نعمان ادریس بٹ نے سنیئر نائب صدر کے اُمیدوار محمد حنیف گوہر کے ہمراہ ربن کاٹ کرکیا۔