بگوٹا(اے ایف پی)کولمبیا میں منشیات گینگ کے حملے 4سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ3زخمی ہوگئے ۔٭ ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں آرامکو اور ٹوٹل انرجیز کے پٹرول پمپ کھل گئے ۔٭عمان (این این آئی )حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ دنیا کی 50 طاقت ور شخصیات میں شامل ہوگئے ۔٭ تہران، واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے کہا ہے کہایران جوہری ہتھیاروں سے باز نہ آیا تو غیر سفارتی ذرائع استعمال کرینگے۔ ٭واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکہ نے چین کی بڑی ٹیلی کام کمپنی چائنہ ٹیلی کام کا لائسنس قومی سلامتی کے اندیشے کے پیش نظر منسوخ کردیاہے ۔٭ ابوظہبی (نیٹ نیوز)ابوظہبی میں ٹریفک سنگل توڑنے پر51 ہزار درہم سے زائد کا جرمانہ ، 6ماہ کیلئے ڈرائیورنگ لائسنس معطل ہوگا۔٭واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی صدر جوبائیڈن گلاسکو میں منعقدہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کرینگے جبکہ جمعہ کو روم میں فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے ۔٭دبئی (این این آئی)دبئی کی ملکیتی الامارات ائیرلائن نے اگلے چھ ماہ کے دوران میں 6 ہزار سے زیادہ ملازمین پرمشتمل نیا آپریشنل عملہ بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ٭واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی شہر ایڈاہو کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، پولیس اہلکار سمیت 4 زخمی ہو گئے ۔٭تل ابیب(این این آئی )متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے سربراہ نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے جسے میزبان ملک نے فضائی افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کا پیش خیمہ قراردیا ہے ۔٭دوحہ (نیٹ نیوز)قطر کے امیر نے ملک کے پہلے قانون ساز انتخابات میں شہریت سے متعلق تنازعے کے بعد ’مساوی شہریت‘ کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔٭ تہران (این این آئی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایران میں سزائے موت دینے کی شرح خوفناک ہے ۔قاہرہ (این این آئی)مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کئی سال سے ملک میں جاری ہنگامی حالت ختم کر دی ہے ۔٭ ریاض (این این آئی)سعودی طالبہ نے اسلحہ اور منشیات کا پتہ چلانے والا آلہ تیار کر لیا۔٭ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں زبالا کے مقام پر آثار قدیمہ کی کھدائی کا آغاز کردیا گیا۔٭نیو یا رک (این این آئی ) چین نے امریکہ اور تائیوان کے درمیان رابطوں کی شدید مخالفت کی ہے ۔٭بندر سیری بیگوان (صباح نیوز،این این آئی) آسیان کے سربراہوں کی کانفرنس برونائی کے دارالحکومت بندر سیری بیگوان میں شروع ہوگئی۔ میانمار نے ناراضگی میں اپنا کوئی نمائندہ نہ بھیجا ۔ ٭برسلز (نیٹ نیوز) یورپی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہدنیا بھر میں ڈارک نیٹ ورک کیخلاف چھاپے کے دوران امریکہ ، برطانیہ اور جرمنی سے 150افرادکو گرفتار کرلیا گیا ۔