کراچی(کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں3پیسے اور اوپن مارکیٹ میں10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ یورو کی قدر میں10پیسے کا اضافہ اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں3پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.35 روپے سے گھٹ کر155.32 روپے اورقیمت فروخت 155.45 روپے سے گھٹ کر155.42روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے 155.30روپے سے گھٹ کر 155.20 روپے اور قیمت فروخت155.60روپے سے گھٹ کر 155.50 روپے ہوگئی ۔