مکرمی!4ماہ ہونے کوآئے ہیں آئے روز کشمیریوں پرظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں۔ بھارتیں عدالتیں اپنی من مانیں کئے جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ آسام کی حکومت نے دولاکھ سے زائدشہریوں کو غیرملکی قراردے دیااورحیران کرنے والی بات یہ ہے کہ یہ تمام لوگ مسلمان ہیں اگرہم خاموش رہے تو اقوام متحدہ امریکہ کوہم پرمسلط کردے گاکیونکہ اقوام متحدہ امریکہ کی کاسہ لیس ہے اورامریکہ کے بھارت کے ساتھ مفادات جڑے ہیں کیونکہ جب ٹرمپ ثالثی بناتھاتواس بات کوخوش آئندسمجھاگیاتھامگرکچھ دن بعدٹرمپ نے کہہ دیاکہ مودی نہیں مانتااس کامطلب یہی ہے کہ مودی اورٹرمپ آپس میں مل گئے اس لیے ہمیں بھی چین کوساتھ ملاکے پل کے طورپراستعمال کرناچاہیے۔ اگرجنگ چھڑی توہمارابچہ بچہ کشمیراورپاکستان کیلئے آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیارہے اس لیے بہترہے بھارتی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور کشمیر یوں سے کیا اقوام متحدہ کے قرادایوں کے مطابق حق خودارایت کا وعدہ پورا کریں۔ (علی جا ن لاہور)